نئی دہلی،21مارچ(ایجنسی) دہلی کے راجوري گارڈن میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو اے ٹی ایم سے ایک خاص انداز میں پیسے نکالتا تھا خاص بات یہ ہوتی تھی کہ پیسے اے ٹی ایم سے تو نکل جاتے لیکن اکاؤنٹ سے نہیں نکلتے تھے. پولیس کی گرفت میں آئے شخص جس کا نام دنیش کمار لال ہے ہے جس نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں بطور آڈیٹر کے طور پر کام کرتا ہے جس کا کام بینک اے ٹی ایم میں کیش جمع کرانا تھا. لیکن دنیش نے یو ٹیوب پر اے ٹی ایم سے پیسے نکلنے کا ایک ایسا شیطانی طریقہ نکالا جس کو جان کر پولیس کے بھی ہوش اڑ گئے اور اس نایاب طریقے سے اس نے بینک کو ہزاروں میں نہیں بلکہ پورے 21 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا.
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">یو ٹیوب سے دنیش کو پتہ چل گیا تھا کہ اگر پیسہ نکالتے وقت اے ٹی ایم میں لگے سینسر دھوکہ دے دیا جائے تو پیسہ تو نکل جائے گا لیکن وہ اکاؤنٹ سے نہیں کٹے گا. آپ کو بتا دے دنیش اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے وقت جیسے ہی پیسہ نکلتا تھا. اوپر اور نیچے کا آخری نوٹ چھوڑ درمیان کے سارے نوٹ پکڑ لیتا تھا اور پکڑے ہوئے نوٹ کو اس وقت تک دیتا تھا ، جب تک ٹائم آؤٹ نہ ہو جائے.
ایک وقت تک جب نوٹ کو کوئی نہیں نکالتا اور کھینچتا ہے تو اے ٹی ایم پیسہ واپس اندر کھینچ لیتا ہے. اسی کا فائدہ اٹھاتا تھا دنیش اور جیسے ہی ٹائم آؤٹ ہوتا تھا یہ درمیان پکڑے نوٹ باہر کھینچ لیتا تھا دنیش نے گزشتہ 8 ماہ میں 200 سے زیادہ بار ٹرانزیکشن کئے.